خاشقجی کے بیٹوں کا والد کی میت حوالے کرنے کا مطالبہ

سعودی عرب کے مقتول صحافی خاشقجی کی لاش کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔
سعودی عرب کے حکام نے استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں خاشقجی کو بےرحمانہ اور مجرمانہ انداز میں قتل کرکے اس لاش کو غائب کردیا تھا
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۹ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۴۵
موضوع نمبر: 375994
 
الجزیرہ نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے سعودی عرب کے مقتول صحافی خاشقجی کی لاش کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے سعودی عرب کے مقتول صحافی خاشقجی کی لاش کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں خاشقجی کو بےرحمانہ اور مجرمانہ انداز میں قتل کرکے اس لاش کو غائب کردیا تھا۔ ترکی نے خاشقجی کی لاش کی تلاش کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی لیکن الجزیرہ کے مطابق ترک حکام نے خاشقجی کی لاش کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔ادھر جمال خاشقجی کے بیٹوں نے بھی باپ کی لاش حوالے  اور اسے بقیع میں دفن کرنے کا مطالبہ  کیا ہے۔
Share/Save/Bookmark