امریکہ کی مسلط کردا جنگ میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

افغانستان، پاکستان اور عراق میں خود ساختہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5 لاکھ ہلاک
امریکہ نے افغانستان، پاکستان اور عراق میں خود ساختہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5 لاکھ افراد کا قتل عام کیا جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۹ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۲۹
موضوع نمبر: 375988
 
امریکہ نے افغانستان، پاکستان اور عراق میں خود ساختہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5 لاکھ افراد کا قتل عام کیا جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان، پاکستان اور عراق میں خود ساختہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 5 لاکھ  افراد کا قتل عام کیا جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ نائن الیون کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شروع کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 5 لاکھ سے زائد مسلمان ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر اموات افغانستان، عراق اور پاکستان میں ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق صرف عراق میں ہی 182,272 سے 204,575 مسلمان اور عام شہری مارے گئے، افغانستان میں 38 ہزار 480 اور پاکستان میں 23 ہزار 372 عام افراد لقمہ اجل بنے۔ افغانستان اور عراق میں 7 ہزار فوجی مارے گئے جو امریکہ اور اتحادی افواج سے تعلق رکھتے تھے۔ 15 سالہ جنگ کے بعد اب عراق کی تعمیرِ نو کے لیے اس وقت 90 ارب ڈالر درکار ہیں۔امریکہ میں براؤن یونیورسٹی کی نیرا کرافورڈ اور ان کے ساتھیوں نے یہ رپورٹ بنائی ہے جسے ’ نائن الیون کے بعد کی جنگوں میں انسانی خراج ، ہلاکت اور شفافیت کی ضرورت سے موسوم کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر عراقی شہر موصل اور دیگر علاقوں سے داعش کے جنگجوؤں نے بھاگتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا اور ان میں سے کئی لاشوں کا کوئی سراغ اب تک نہیں مل سکا ہے۔ علاوہ ازیں جنگ کے بعد تباہ شدہ شہروں، انفرااسٹرکچرکی بدحالی، امراض اور دیگر مسائل سے مرنے والوں کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔بوسٹن یونیورسٹی کے مطابق اگست 2016ء میں ہلاکتوں کی پہلی رپورٹ مرتب کی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے اب تک مزید ایک لاکھ 10 ہزار افراد اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

نیرا کرافورڈ نے مزید کہا کہ امریکی میڈیا ، سیاست داں اور عوام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بہت کم شعور ہے اور بہت کم لوگ اس پر بات کرتے ہیں، اس تناظر میں نائن الیون کے بعد سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں سے ظاہر ہوا ہے کہ جنگ اب بھی شدید ہے اور انسانی خراج مانگ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خود دہشت گرد تنظمیوں کو تشکیل دیتا اور انھیں مدد فراہم کرتا ہے اور پھر ان کو بہانہ بنا کر مسلمانوں کے خلاف بہیمانہ کارروائی کا ارتکاب کرتا رہتا ہے عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کے سنگین اور مجرمانہ جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔
Share/Save/Bookmark