QR codeQR code

ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کررہا ہے،ائی آئی اے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پرعمل کر رہا ہے۔

10 Nov 2018 گھنٹہ 14:21

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔


بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پرعمل کر رہا ہے۔

مہر خبررس۔۔۔۔۔۔اں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہم نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر عمل پیرا ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ہماری نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ یوکی آمانو نے ایران کی جانب سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کی بات کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن ہونے کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے وعدے پرعمل کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375961

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375961/ایران-ایٹمی-معاہدے-کی-پاسداری-کررہا-ہے-ائی-آئی-اے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com