QR codeQR code

صیہونی اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر ممکن

اسرائیل کی ویب سائٹ مزراح هتیخون نے آج اپنی ویب سائٹ پر لکھا

9 Nov 2018 گھنٹہ 13:33

سعودی عرب کی اسرائیل نواز پالیسی اور قریبی تعلقات کی برقراری کے تناظر میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے اب براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔


اسرائیل کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جلد ہی صیہونی اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

اسرائیل کی ویب سائٹ مزراح هتیخون نے آج اپنی ویب سائٹ  پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط کو برقرار کرنے کے مقصد سے صیہونیوں کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر  کریں۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسرائیل نواز پالیسی اور قریبی تعلقات کی برقراری کے تناظر میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے اب براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔

اس اخبار کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز شاہی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کے تحت فلسطینیوں پر حج اورعمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔

 سعودی عرب نے اپنی حج و عمرہ ویزا پالیسی تبدیلی کردی جس کے بعد کسی بھی فلسطینی مسلمان کو اردن اور لبنان کے ویزے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔  سعودی عرب کے اس فیصلے سے 1948 کے مقبوضہ فلسطین کے 10 لاکھ فلسطینی مسلمان حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نئی سوچ کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کی پوزیشن میں واضح تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلیوں کو اپنے وطن کا حق حاصل ہے ۔


خبر کا کوڈ: 375696

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375696/صیہونی-اسرائیلی-پاسپورٹ-کے-ساتھ-سعودی-عرب-کا-سفر-ممکن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com