QR codeQR code

سوئیفٹ کا متبادل نظام تیار کر لیا,روسی مرکزی بینک

روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے

8 Nov 2018 گھنٹہ 11:30

سوئیفٹ کا متبادل نظام تیار کر لیا ہے اور ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔


روس کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سوئیفٹ کا متبادل نظام تیار کر لیا ہے اور ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

 ماسکو سے ہمارے نمائندے کے مطابق روسی مرکزی بینک کے مطابق ایس پی ایف ایس کے نام سے روسی سوئیفٹ نظام قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ہر قسم کی قانونی مالیاتی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیا بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے ہمارے ساتھ معاہدہ کر کے مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی ایف ایس سسٹم سوئیفٹ کی مانند اپنے تمام کلائنٹس کو مالیاتی لین دین سے متعلق معلوماتی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
 روس نے ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی مالیاتی اور بینکاری پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مالیاتی معلومات کے تبادلے کا نیا نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375469

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375469/سوئیفٹ-کا-متبادل-نظام-تیار-کر-لیا-روسی-مرکزی-بینک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com