QR codeQR code

عربوں کی غیرت کا تقاضہ ہے کہ ایران کا ساتھ دیا جائے

ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی اور خود سرانہ پابندیوں کا جائزہ لیا

7 Nov 2018 گھنٹہ 12:57

ایران کے خلاف غیر قانونی امریکی پابندیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان پابندیوں کو ناکام قرار دیا ہے اور غیرت مند عرب اور مسلم دنیا سے کہا ہے کہ وہ ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہو جائیں۔


عرب دنیا کے مشہور کالم نویس اور تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مقالے میں ایران کے خلاف غیر قانونی امریکی پابندیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان پابندیوں کو ناکام قرار دیا ہے اور غیرت مند عرب اور مسلم دنیا سے کہا ہے کہ وہ ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہو جائیں۔

معروف عرب کالم نگار اور سیاسی نظریہ پرداز عبدالباری عطوان نے روزنامہ رای الیوم میں اپنے منگل کے مقالے میں ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی اور خود سرانہ پابندیوں کا جائزہ لیا ہے-

عطوان نے لکھا کہ ایک ایسے وقت جب اسرائیلی وزیراعظم  نتن یاہو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے دن کو ایک تاریخی دن قرار دیتے ہیں تو یہاں پر ہونا تو یہی چاہئے کہ غیرت مند عرب دنیا اور عالم اسلام پوری قوت اور کسی تامل کے بغیر امریکا کی ان پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے-

انہوں نے اپنے مقالے میں لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران کے خلاف لگائی گئی ہیں کیونکہ ایران اسرائیل کے خلاف استقامت کے محاذ پر ڈٹا ہوا ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کھل کر آواز بلند کر رہا ہے-

  عرب مقالہ نگار عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ اگر ایرانی حکومت اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو، اسرائیلی وزیر جنگ اویگدر لیبرمین اور اس کی جمناسٹیک اور جوڈو کی ٹیموں کے لئے اپنے یہاں سرخ قالین بچھاتی اور غاصب اسرائیلی حکومت کا ترانہ اپنے یہاں بجانے کی اجازت دیتی تو اس وقت ایرانی حکومت امریکا اور صیہونی لابی کی سب سے قریبی دوست ہوتی-

عطوان نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایرانی عوام کا اقتصادی محاصرہ کر کے صرف اور صرف اسرائیل کے مقاصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس اقتصادی ناکہ بندی کی کامیابی کے امکانات بالکل نہیں ہیں اور آٹھ ملکوں کو ایرانی تیل کی خریداری کے لئے مستثنی رکھا جو اس اقتصادی پابندی یا ناکہ بندی کی ناکامی کی واضح دلیل ہے-

انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ ایران سے ڈرتے ہیں کیونکہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اس کے پاس میزائلوں اور فوجی ساز وسامان کے بہت سے گودام ہیں جو خلیج فارس کے علاقے میں ٹرمپ کے اتحادیوں کے فوجی اڈوں اور فوج کو تباہ کر سکتے ہیں اسی لئے ٹرمپ اس خام خیالی میں ایران کی ناکہ بندی کر رہے ہیں کہ ایرانی عوام شاید اپنی ہی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں لیکن امریکی صدر نے یہ فراموش کر دیا ہے کہ ایران گذشتہ چالیس برسوں سے پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اس کے باوجود اس نے کبھی امریکا کے سامنے سر نہیں جھکایا-

عرب کالم نگار عطوان لکھتے ہیں کہ ہمیں اس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے کہ ایران آیندہ بھی کبھی امریکا کے سامنے سر نہیں جھکائے گا-

عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان کسی بھی طرح کی جنگ کے امکان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ایران امریکا کے پہلے وار کو قابو کرنے کی پوری توانائی رکھتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اسرائیل اور امریکا کے عرب اتحادی ممالک شام، حزب اللہ، حماس اور جہاد اسلامی کی پہلی جوابی کارروائی کا مقابلہ کرپائیں گے؟ کیا اسرائیل اور امریکا کے عرب اتحادی ان ہزاروں میزائلوں کا جواب دے سکیں گے جو ہرطرف سے ان کے سروں پر گریں گے-

وہ لکھتے ہیں کہ  امریکا کے ایئرڈیفنس سسٹم کا نام نہاد مشہور پٹریاٹ میزائل جب یمن کی تحریک انصاراللہ کے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے تو کیا وہ حزب اللہ کے جدید ترین اور انتہائی دقت کے ساتھ وار کرنے والے میزائلوں کا راستہ روک سکے گا ؟

عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان اپنے مقالے کے آخر میں لکھتے ہیں کہ ایک بار پھر میں کھل کر یہ بیان کرنا چاہتاہوں کہ جب اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کو تاریخی دن کہتا ہے تو ایسے میں ہمارے سامنے بہت سیدھا راستہ رہ جاتا ہے اور وہ اسرائیل کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے ساتھ کھڑے ہو جانے کا راستہ ہے-


خبر کا کوڈ: 375322

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375322/عربوں-کی-غیرت-کا-تقاضہ-ہے-کہ-ایران-ساتھ-دیا-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com