طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 افغان فوجی ہلاک

فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملہ
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۵ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۲۳
موضوع نمبر: 375247
 
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں  کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں  نے فوجی ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سینئر فوجی افسر نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اڈے پر 50 اہلکار تعینات تھے تاہم حملے کے بعد سے کئی اہلکار لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے اڈے سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔
Share/Save/Bookmark