کشمیر میں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند جاں بحق

مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے ترجمان نے کہا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۵ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۱۲
موضوع نمبر: 375244
 
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شوپیان کے صفانگری زین پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں منگل کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ مسلح تصادم میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے پیش نظر ضلع شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں جبکہ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
Share/Save/Bookmark