QR codeQR code

نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں یمنی فوج کے نشانے پر

سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

6 Nov 2018 گھنٹہ 16:00

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس جوابی کارروائی میں جارح سعودی  فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں صحرائے بقع میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں متعدد سعودی  فوجی اور سعودی اتحاد کے کئی دیگر فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375165

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375165/نجران-میں-سعودی-فوجی-ٹھکانوں-یمنی-فوج-کے-نشانے-پر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com