شیخ علی سلمان کے خلاف بحرین میں شدید مظاہرے

آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے
بحرینی عوام نے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۵ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۵۷
موضوع نمبر: 375164
 
بحرینی عوام نے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان اور دو سابق ارکان پارلیمنٹ شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے جیسے بیہودہ الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے-

آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے اس بلاجواز فیصلے کے خلاف بحرینی عوام نے مختلف شہروں اور قصبوں نیز دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔

سب سے بڑا مظاہرہ بلادالقدیم میں شیخ علی سلمان کی رہائشگاہ کے قریب ہوا جہاں مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا کر ان کی حمایت میں نعرے لگائے اور عدالت کے فیصلے کی مذمت کی۔
Share/Save/Bookmark