یورپ اور جاپان کی جانب سے آزاد تجارتی علاقے کا قیام

یورپی یونین اور جاپان کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کے قیام کے لئے یورپی یونین اور جاپان کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۵ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۵۲
موضوع نمبر: 375157
 
یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کے قیام کے لئے یورپی یونین اور جاپان کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کے قیام کے لئے یورپی یونین اور جاپان کے منصوبے کو دس مخالف ووٹوں کے مقابلے میں پچّیس موافق ووٹوں سے منظوری دی۔اب اس بل کو تیرہ دسمبر کو یورپی پارلیمنٹ کے تمام اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یورپی یونین اور جاپان کے درمیان اس معاہدے سے فریقین کے درمیان گہرا اقتصادی بندھن قائم ہو سکتا ہے۔یورپی یونین و جاپان کا اقتصاد، دنیا کی ایک تہائی ناخالص پیداوار پر مشتمل ہے۔ فریقین میں یہ معاہدہ ایسی صورت میں طے پایا ہے کہ دونوں ہی کو امریکی صدر ٹرمپ کے عائد کردہ نئے ٹیکس کا سامنا ہے۔
Share/Save/Bookmark