QR codeQR code

پاکستان اور روس کے وزرائے اعظم کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

5 Nov 2018 گھنٹہ 22:16

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم دیمتری میدودوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم دیمتری میدودوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم دیمتری میدودوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات  کے فروغ  پر اطمینان کا اظہار کیا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی میں روسی وزیراعظم دیمتری میدودوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور  بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374862

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374862/پاکستان-اور-روس-کے-وزرائے-اعظم-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com