یمنی صوبہ الحالی پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحالی میں واقع ایک بازار اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۴ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۳۷
موضوع نمبر: 374715
 
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو بڑے پیمانے پر فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحالی میں واقع ایک بازار اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے الحالی کے علاقے میں ایک تجارتی کمپنی کی عمارت کو بھی اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے جولائی پر بھی بمباری کی ہے جس میں ایک مرد اور ایک عورت شہید جبکہ ان کا بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔
ادھر یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے ایک فوجی ٹھکانے کو اپنے تیار کردہ بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد میں شامل متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے۔
Share/Save/Bookmark