QR codeQR code

ڈالر کو چین اور پاکستان کی جانب سے جھٹکا

پاکستان اور چین ڈالر کے بجائے اپنی کرنسیوں میں تجارت کریں گے

5 Nov 2018 گھنٹہ 15:17

چین اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجس کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں پر دستخط ہوئے، اس اعلامئیے کے مطابق دونوں ممالک ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کریں گے


پاکستان اور چین ڈالر کے بجائے اپنی کرنسیوں میں تجارت کریں گے۔

چین اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجس کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں پر دستخط ہوئے، اس اعلامئیے کے مطابق دونوں ممالک ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کریں گے۔ پاکستان اور چین نے اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ سی پیک کو درپیش خطرات سے بھرپور انداز میں نمٹنے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کی قیادت نے سی پیک منصوبوں پر جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے درپیش ہر طرح کے خدشات اور خطرات سے بھرپور انداز میں نمٹنے کا عزم کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چین، پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ کے ساتھ تعاون اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 374707

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374707/ڈالر-کو-چین-اور-پاکستان-کی-جانب-سے-جھٹکا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com