QR codeQR code

یمنی فورسز نے سعودی اتحاد کے 113 فوجی ہلاک کردیے

سعودی عرب کو یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر تاریخي شکست کا سامنا ہے

4 Nov 2018 گھنٹہ 18:46

سعودی عرب کو یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر تاریخي شکست کا سامنا ہے یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 113 فوجیوں کو ہلاک اور 156 فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔


سعودی عرب کو یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر تاریخي شکست کا سامنا ہے یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 113 فوجیوں کو ہلاک اور 156 فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےالعالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر تاریخي شکست کا سامنا ہے یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 113 فوجیوں کو ہلاک اور 156 فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج کے بریگیڈئر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ کے دو علاقوں کلو 16 اور المطار میں سعودی فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائی ہے اوریمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں سعودی فوجی اتحاد کے 269 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی  کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ دشمن نے 3 بریگیڈ فوج کے ذریعہ اس محاذ پر آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن یمنی فورسز نے ان کی پیشقدمی کو سلب کرلیا۔ اس نے کہا کہ گذشتہ روز بھی اس محاذ پر سعودی عرب کے 70 فوجی ہلاک اور 101 زخمی ہوگئے۔  اس نے کہا کہ دشمن فوجیوں کی بعض لاشیں میدان میں ہی پڑی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374407

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374407/یمنی-فورسز-نے-سعودی-اتحاد-کے-113-فوجی-ہلاک-کردیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com