QR codeQR code

ایرانی عوام امریکہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آچکی ہے

امریکہ میں طاقت نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکے۔

4 Nov 2018 گھنٹہ 17:30

عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کے موقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ دن سامراج کے خلاف ایرانی عوام کی جہدوجہد کے دن میں تبدیل ہوگیا ہے۔


ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں طاقت نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکے۔

عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کے موقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ دن سامراج کے خلاف ایرانی عوام کی جہدوجہد کے دن میں تبدیل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام امریکہ کی تسلط پسندی اور بلیک میلنگ سے تنگ آچکے ہیں اور امریکہ کی موجودہ نا اہل اور بیوقوف حکومت نے بھی واشنگٹن کی رہی سہی آبرو کو بھی خاک میں ملا دیا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے عوام اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست فاش دیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 374391

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374391/ایرانی-عوام-امریکہ-کی-بلیک-میلنگ-سے-تنگ-آچکی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com