سعودی ولیعہد متبادل لائے جانے کی خبروں سے پریشان

محمد بن سلمان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں ان دنوں گردش میں ہیں۔
تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۱۳ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۵۸
موضوع نمبر: 374298
 
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں ان دنوں گردش میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے البناء اخبار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا ستارہ عنقریب غروب ہونے والا ہے اورشہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا وزیر دفاع اور ولیعہد بنایا جائےگا اور محمد بن نائف کو نائب ولیعہد مقرر کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم امور بھی سعودی عرب میں انجام پذیر ہوں گے جن میں اٹارنی جنرل سعود المعجب کی برطرفی بھی شامل ہے۔

البناء اخبار کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو ولیعہدی سے ہٹانے اور اس کی جگہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو ولیعہد بنائے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر کے بہت قریب سمجھے جانے والے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پوزیشن سعودی صحافی جمال خاشقجی کی سعودی قونصل خانے میں اذیت اور درد ناک ہلاکت کے بعد بہت زیادہ خراب ہوئی اس لئے کہ صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی ہلاکت میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں۔
Share/Save/Bookmark