QR codeQR code

داعش اور طالبان کے مابین ہوئی جھڑپ میں 18 ہلاک

کسی بھی گروپ نے اس جھڑپ کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

4 Nov 2018 گھنٹہ 13:45

افغانستان کے ننگرہار صوبہ میں سنیچر کو داعش اور طالبان دہشتگردوں کے مابین ہوئی جھڑپ میں طالبان کے 18دہشتگردوں سمیت 21دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔


داعش اور طالبان میں سے کسی بھی گروپ نے اس جھڑپ کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ننگرہار صوبہ میں سنیچر کو داعش اور طالبان دہشتگردوں کے مابین ہوئی جھڑپ میں طالبان کے 18دہشتگردوں سمیت 21دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

طالبان اور داعش کے شدت پسند اس صوبہ کے کچھ ضلعوں میں سرگرم ہیں اور شدت پسندانہ کارروائیوں کو انجام دیتے رہے ہیں ۔

افغان فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ تازہ لڑائی خوگیانی ضلع کے زاوا علاقہ میں ہوئی۔ عام طورپر ننگرہار افغانستان کے مشرقی علاقہ میں ہونے کے باوجود پرامن علاقہ رہا ہے لیکن اس کے کچھ دوردراز علاقوں میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 374289

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374289/داعش-اور-طالبان-کے-مابین-ہوئی-جھڑپ-میں-18-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com