QR codeQR code

چین اور پاکستان کے مابین متعدد تجارتی معاہدے طے پا گئے

پندرہ نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

3 Nov 2018 گھنٹہ 18:59

پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوسرے روز کیے گیے


پاکستان اور چینی حکام نے پندرہ نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوسرے روز کیے گیے۔اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے ساتھ تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح غربت اور کرپشن پر قابو پایا ہے کسی ملک نے ایسا نہیں کیا جبکہ پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دو نومبر کو عوامی جمہوریہ چین کے پہلے سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے تھے۔


خبر کا کوڈ: 374084

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374084/چین-اور-پاکستان-کے-مابین-متعدد-تجارتی-معاہدے-طے-پا-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com