QR codeQR code

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا

2 Nov 2018 گھنٹہ 18:37

پاکستان کے ضعیف العمر اور اہلحدیث کے بزرگ عالم دین مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے


پاکستان کے ضعیف العمر اور اہلحدیث کے بزرگ عالم دین مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جے یو آئی پشاور مولانا حصیم نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں قائم دینی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کی سربراہی جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ سمیع الحق کررہے ہیں۔

مولانا سمیع الحق 18 دسمبر 1937 کو خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد کے بنائے ہوئے مدرسے دارالعلوم حقانیہ میں حاصل کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے اس مدرسے کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

انہوں نے پاکستان کی حکومت کو ’امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ سے خود کو علیحدہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتی ہے تو کراچی، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں امن و امان خود بخود بحال ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ مولانا سمیع الحق طالبان سے متعدد مرتبہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور انہوں نے افغان حکومت کی طالبان سے حالیہ مذاکرات کی بھی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی افغان حکام اور علما نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ سے طالبان کے مختلف گروہوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 373750

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373750/مولانا-سمیع-الحق-قاتلانہ-حملے-میں-جاں-بحق-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com