QR codeQR code

مظاہرین کے ساتھ آج بھی مذاکرات کی کوشش جاری

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے

2 Nov 2018 گھنٹہ 16:02

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ آج بھی مذاکرات کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج معطل رہے گی۔


پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ آج بھی مذاکرات کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج معطل رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ  آج بھی مذاکرات کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج معطل رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے چار شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج صبح 8 بجے سے مغرب تک بند رہے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اورہم یہ فرض پورا کریں گے۔

ادھر پاکستان کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسیحی خاتون آسیہ کی توہین رسالت کیس میں بریت کے بعد پاکستان بھر میں پر تشدد مظآہرے پھوٹ پڑے ہیں جنھیں کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 373741

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373741/مظاہرین-کے-ساتھ-آج-بھی-مذاکرات-کی-کوشش-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com