وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر چین کے سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۱ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۵۷
موضوع نمبر: 373740
 
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر چین کے سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ عمران خان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزرا شیخ رشید، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔
Share/Save/Bookmark