یوکرائن کی 322شخصیات اور 68کاروباری اداروں پر پابندی عائد

روسی وزیراعظم دیمتری مدودوف نے پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔
روسی وزیراعظم دیمتری مدودوف نے یوکرائن کی 322شخصیات اور 68کاروباری اداروں پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۰ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۱۴
موضوع نمبر: 373577
 
روسی وزیراعظم دیمتری مدودوف نے یوکرائن کی 322شخصیات اور 68کاروباری اداروں پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیراعظم دیمتری مدودوف نے یوکرائن کی 322شخصیات اور 68کاروباری اداروں پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔اس حکم نامے کے تحت ان افراد اور اداروں کی روس میں جائیدادیں، فنڈز اور مالی اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔پابندی کے شکار افراد کی فہرست میں یوکرائن کے صدر کا بیٹا، سابق وزیراعظم، اعلیٰ حکومتی عہدیداران بھی شامل ہیں۔ روسی وزیراعظم نے یوکرائن پر پابندیوں کو یوکرائن کے روس کے خلاف اقدامات پر جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔
Share/Save/Bookmark