QR codeQR code

ایران پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہا ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد سے واپسی پر نامہ نگاروں سے گفتگو

1 Nov 2018 گھنٹہ 19:05

دورہ اسلام آباد کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا شدہ ایرانی سرحدی محافظوں کو رہا کرانے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔


اسلامی ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی حکام کے ساتھ سعودی وزیر خارجہ کے کسی بھی طرح کے ٹیلیفونی رابطے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی علاقائی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہو گی اور جب بھی ایسا ہو گا ایران پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے لئے آمادہ رہے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد سے واپسی پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایرانی حکام کے ساتھ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے رابطے پر مبنی عرب ذرائع‏ ابلاغ کے دعوے پر کہا کہ ایران کا کوئی بھی پڑوسی ملک، تہران کے ساتھ کشیدگی پیدا کر کے ہرگز کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے اس لئے پڑوسیوں کو اس قسم کی پالیسیوں سے دستبردار ہوجانا چاہئے
انھوں نے اپنے دورہ اسلام آباد کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا شدہ ایرانی سرحدی محافظوں کو رہا کرانے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس دورے میں ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل منجملہ افغانستان اور یمن کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی۔ اغوا شدہ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کرانے کی کوششوں کے دائرے میں یہ ایک روزہ دورہ، بدھ کے روز انجام پایا۔ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گردوں نے ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے اغوا کرکے پندرہ اکتوبر کو پاکستانی علاقے میں منتقل کردیاہے -


خبر کا کوڈ: 373575

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373575/ایران-پڑوسیوں-کے-ساتھ-خوشگوار-تعلقات-کا-خواہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com