QR codeQR code

یورپی یونین سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا

1 Nov 2018 گھنٹہ 18:58

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ایسے ملکوں سے ہوشیار رہنا ہو گا جو ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ایسے ملکوں سے ہوشیار رہنا ہو گا جو ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ ایسے کسی بھی ملک کےسوچے سمجھے منصوبے کو آگے نہ بڑھنے دیں جو ایران اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی مخالفت کر رہا ہے۔انھوں نے ڈنمارک کے سیاستدانوں کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے الزام کی تردید کی اور کہا کہ ایران ہر  طرح کے تشدد و دہشت گردی کے خلاف ہے اور ایسا کوئی بھی اقدام ایران کی نظر میں قابل مذمت ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اشاروں پر چلنے والے ممالک، بڑے بڑے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اس لئے وہ نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے موقع پر ایران اور یورپی یونین کے تعلقات کو متاثر کریںدریں اثنا صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے بدھ کو اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ڈنمارک کے معاملے میں اسرائیل کا براہ راست کردار رہا ہے۔ اس اخبار نے اس سلسلے میں موساد کے رول پر روشنی بھی ڈالی ہے۔ڈنمارک کی حکومت نے ایران کے خلاف بعض یورپی ملکوں کی جانب سے فضا سازگار بنائے جانے کے دائرے میں ایران پر اپنے ملک کی سرزمین میں تشدد کی ایک کارروائی انجام دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک میں ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 373573

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373573/یورپی-یونین-سازشی-عناصر-کے-بہکاوے-میں-نہ-آئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com