بعض یورپی ممالک موساد کی زبان بول رہے ہیں

ڈنمارک کے دعووں کو صہیونیوں کی خفیہ ایجنسی موساد کی کارستانی قرار
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہاکہ ایران کے خلاف صہیونی جاسوسی ایجنسی کی غیرمعمولی کوششوں سے نہ کوئی فائدہ حاصل ہوگا اور نہ ہی ایرانی عوام کے پختہ عزم کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۰ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۵۴
موضوع نمبر: 373571
 
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف ڈنمارک کے دعووں کو صہیونیوں کی خفیہ ایجنسی موساد کی کارستانی قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہاکہ ایران کے خلاف صہیونی جاسوسی ایجنسی کی غیرمعمولی کوششوں سے نہ کوئی فائدہ حاصل ہوگا اور نہ ہی ایرانی عوام کے پختہ عزم کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت ایران مخالف پروپگنڈہ کر رہے ہیں تا کہ ایران اور یورپ کے تعلقات کو خراب کیا جا سکے۔

ظریف نے بتایا کہ ایرانی عوام عالمی برادری کے ساتھ تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہیں ۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس بے بنیاد الزام کے جواب میں ہےجس میں ڈنمارک حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ان کی سرزمین پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا جبکہ ایرانی دفترخارجہ نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔
Share/Save/Bookmark