سعودیوں نے ہمارے کے ساتھ خیانت کی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

دھوکہ دینے کے بجائے خود دھوکہ کھایا ہے اور اب یہ دیکھنا ہو گا کہ معاملہ کہاں تک پہنچتا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں ان کو دھوکہ دیئے جانے کے بجائے خود سعودیوں نے دھوکہ کھایا ہے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۰ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۷:۲۰
موضوع نمبر: 373565
 
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں ان کو دھوکہ دیئے جانے کے بجائے خود سعودیوں نے دھوکہ کھایا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیوں نے مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں انھیں دھوکہ دینے کے بجائے خود دھوکہ کھایا ہے اور اب یہ دیکھنا ہو گا کہ معاملہ کہاں تک پہنچتا ہے۔

سی این این کے مطابق ٹرمپ، اپنے اس بیان کے باجود خاشقجی قتل کیس کے نتائج سے کافی برہم ہیں اور وہ اس بات کا احساس کر رہے ہیں کہ سعودیوں نے ان کے ساتھ خیانت کی ہے۔

خاشقجی قتل کیس میں امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے داماد جریڈ کوشنر کی پوزیشن بھی کمزور ہوئی ہے جس کی بنا پر وہ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے طرح طرح کے بیانات دیئے جاتے رہے ہیں جبکہ ان کی لاش کا بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
Share/Save/Bookmark