جکارتہ سے سماٹرا جانے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا

انڈونیشیا میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے
پیر کے روز انڈونیشیا میں دارالحکومت جکارتہ سے سماٹرا جزیرہ جانے والے نجی ایئرلائن ’لائن ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا تھا۔ واقعے میں جہاز میں سوار 189 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۰ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۴۱
موضوع نمبر: 373512
 
انڈونیشیا میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کی مدد سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔

پیر کے روز انڈونیشیا میں دارالحکومت جکارتہ سے سماٹرا جزیرہ جانے والے نجی ایئرلائن ’لائن ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا تھا۔ واقعے میں جہاز میں سوار 189 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ غوطہ خور آج طیارے کا بلیک باکس سمندر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تاحال طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ طیارہ ٹیک آف کے 15 منٹ بعد ہی سمندر میں گر گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعے سے ایک روز قبل طیارے کی پرواز کے دوران بھی اس میں تکنیکی مسائل پیدا ہوئے تھے۔

اس کے باوجود حکام نے اس تکنیکی خرابی کو نظرانداز کیا اور طیارے کو پرواز کی اجازت دی۔ اس مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں یہ المناک سانحہ رونما ہوا۔ دوسری طرف لائن ایئر کے چیف ایگزیکٹیو ایڈورڈ سریت نے کہا ہے کہ طیارے کو پرواز سے قبل ٹھیک کر لیا گیا تھا۔
Share/Save/Bookmark