QR codeQR code

امریکہ کی نئی سازشیں بھی شکست سے دوچار ہوں گی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے

31 Oct 2018 گھنٹہ 21:56

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ دھیرے دھیرے اپنے مواقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے کیونکہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔


صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود بہت سے ایشیائی اور یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

بدھ کو کابنیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی سازشیں بھی شکست سے دوچار ہوں گی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ دھیرے دھیرے اپنے مواقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے کیونکہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ امریکہ اقتصادی اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی عوام میں حکومت کے تئیں ناراضگی پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ایرانی عوام امریکی جرائم سے سخت نالاں ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہم تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور امریکی دباؤ عارضی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اربعین حسینی کے کامیاب اور پرشکوہ انعقاد پر عراق کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی بھی قدردانی کی۔


خبر کا کوڈ: 373405

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373405/امریکہ-کی-نئی-سازشیں-بھی-شکست-سے-دوچار-ہوں-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com