حشدالشعبی نے داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے شام کے سرحدی علاقے کے قریب کی جانے والی ایک کاروائی میں متعدد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۹ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۳۳
موضوع نمبر: 373401
 
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے شام کے سرحدی علاقے کے قریب کی جانے والی ایک کاروائی میں متعدد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

 بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر شام کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر گولہ باری کی گئی۔
 اس کارروائی میں مارے جانے والے داعشی دہشت گرد، شام کی ڈیموکریٹک فورس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث تھے۔
 دوسری جانب عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے شام کے صوبے دیر الزور کے علاقے سے سیرین ڈیموکریٹک فورس کی پسپائی اور داعشی عناصر کی سرگرمیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
انہون نے کہا کہ عراق کی سرحدوں کے قریب واقع شامی علاقے سے سیرین ڈیموکرٹیک فورسز کی پسپائی اور داعشی عناصر کی اس علاقے میں آمد انتہائی تشویشناک ہے۔
Share/Save/Bookmark