QR codeQR code

پاکستانی وزیرخارجہ نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر مسترد کردی

اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا

30 Oct 2018 گھنٹہ 22:50

پاکستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی


پاکستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق افواہوں اور خبروں کی تردید کی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کی وضاحت قبول کرلی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا۔  شاہ محمود قریشی نے سعودی بیل آؤٹ پیکیج پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فوج بھجوانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سعودیہ نے مدد کے بدلے فوج کا تقاضا نہیں کیا، مالی امداد کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جو اسرائیل کی جہاز کی وضاحت دی ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی ذمہ دار شخص ہیں۔


خبر کا کوڈ: 373124

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373124/پاکستانی-وزیرخارجہ-نے-اسرائیلی-طیارے-کی-پاکستان-آمد-خبر-مسترد-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com