امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے

استنبول میں ایران، ترکی اور آذربائیجان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس سے خطاب
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں باہمی سیاسی، اقتصادی اور ٹرانزٹ تعاون کی توسیع، علاقائی معاملات اور عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۸ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۴۱
موضوع نمبر: 373122
 
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے۔

ترکی کے شہر استنبول میں ایران، ترکی اور آذربائیجان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہیں۔

انہوں کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف قانون شکنی کر رہا ہے بلکہ قانون کی پابندی کرنے والے ملکوں کو سزا دینے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان دونوں ملکوں نے پابندیوں کے حوالے سے ایران کے موقف کی حمایت کی ہے اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں باہمی سیاسی، اقتصادی اور ٹرانزٹ تعاون کی توسیع، علاقائی معاملات  اور عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Share/Save/Bookmark