تاریخ شائع کریں2018 29 October گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 372977

سعودیوں اور صہیونیوں کے تشدد کی وجہ امریکہ کی حمایت ہے:جواد ظریف

سعودیوں اور صہیونیوں کے تشدد کی وجہ امریکہ کی حمایت ہے:جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی غیرمعمولی حمایت صہیونیوں اور سعودیوں کے کسی بھی تشدد بالخصوص خاشقجی کے قتل کا سبب بن رہی ہے.

محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز سی بی ایس نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں بالکل غلط فیصلے لئے گئے سمیت سابق عراقی صدر صدام حسین کا انتخاب، القاعدہ، طالبان اور داعش دہشتگردوں کی حمایت ان میں سے ایک ہیں.

محمد جواد ظریف  نے کہا کہ سعودیوں نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل کردیا. انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمارے علاقے میں غلط فیصلے کیئے ہیں اور یہ خطہ مختلف خطرات کا شکار ہے.

انہوں نے کہا کہ جبکہ صدام حسین اور طالبان ہمارے ملک کے دشمن تھے مگر امریکہ کی جانب سے عراق، طالبان اور یمن پر حملہ کرنا ایک غلط اقدام تھا.

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کے کسی بھی وحشیانہ جرائم کی اصلی وجہ امریکہ کی غیر معمولی حمایت ہے.
https://taghribnews.com/vdcefw8xfjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ