تاریخ شائع کریں2018 29 October گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 372935

کابل میں خودکش دھماکے

افغانستان:دھماکے میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے
کابل میں خودکش دھماکے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکا کر دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciprapwt1ay32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ