تاریخ شائع کریں2018 23 October گھنٹہ 15:00
خبر کا کوڈ : 371288

شام نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کو معائنے کی اجازت دے دی

امریکہ اپنے مفادات کی خاطر ہر طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بغیر ثبوت کے شام پر ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے
شام  نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کو معائنے کی اجازت دے دی
شام کے نائب وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کی جانب سے دو اڈوں کے معائنے کی اجازت دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کی حکومت نے ایک خاص مقصد کے تحت ماضی کی مانند شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کو دو ٹھکانوں کا معائنہ کئے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا اور وہ بین الاقوامی امن و صلح کے تحفظ پر کاربند ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ دیرالزور میں امریکہ کی جانب سے فاسفورس بموں کے استعمال سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یہ ملک اپنے مفادات کی خاطر ہر طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی جانب سے معائنہ کاروں کو اس معائنے کی ایسی حالت میں اجازت دی گئی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بغیر ثبوت کے شام پر ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivzapvt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ