تاریخ شائع کریں2018 23 October گھنٹہ 14:54
خبر کا کوڈ : 371281

جرمنی میں نسل پرست تنظیم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے کے شرکا نعرہ لگا رہے تھے کہ ملک میں بھائی چارہ ہونا چاہئے اور نفرت کا خاتمہ کیا جائے
جرمنی کے مشرقی شہر ڈرسڈن میں ہزاروں افراد نے اسلام مخالف نسل پرست تنظیم پگیدا کے قیام کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر اس نسل پرست تنظیم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا
جرمنی میں  نسل پرست تنظیم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ
جرمنی کے مشرقی شہر ڈرسڈن میں ہزاروں افراد نے اسلام مخالف نسل پرست تنظیم پگیدا کے قیام کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر اس نسل پرست تنظیم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کے مشرقی شہر ڈرسڈن میں ہونے والے اس مظاہرے میں مختلف گروہوں، تنظیموں، لیبر یونینوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے دس ہزار لوگوں نے شرکت کی اور نسل پرست تنظیم پگیدا کے خلاف شدید احتجاج کیا-

مظاہرے کے شرکا نعرہ لگا رہے تھے کہ ملک میں بھائی چارہ ہونا چاہئے اور نفرت کا خاتمہ کیا جائے- پگیدا تنظیم یورپ میں اسلام کے  بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی غرض سے شدت پسندی اور نسل پرستی کو ہوا دینے کے لئے بنائی گئی ہے-

یہ تنظیم نسل پرستی اور مسلمانوں نیز تارکین وطن کی سخت ترین دشمن تصور کی جاتی ہے- مذکورہ نسل پرست تنظیم نے اتوار کو ڈرسڈن شہر میں اپنے حامیوں کے ساتھ اجتماع کر کے اپنے قیام کے چار سال پورے ہونے کا جشن منایا تھا-
https://taghribnews.com/vdcbw8bf8rhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ