تاریخ شائع کریں2018 23 October گھنٹہ 13:49
خبر کا کوڈ : 371210

مغوی ایرانی بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے اقدامات کررہے ہیں

پاکستانی فوج کے ساتھ قیام امن و سلامتی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوگی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈربریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد ہمسایہ ملک کی عسکری قیادت کے ساتھ سرحدی سیکورٹی، انسداد دہشتگردی بالخصوص مغوی ایرانی اہلکاروں کی جلد بازیابی کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے
مغوی ایرانی بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے اقدامات کررہے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہاہے کہ مغوی ایرانی بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈربریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد ہمسایہ ملک کی عسکری قیادت کے ساتھ سرحدی سیکورٹی، انسداد دہشتگردی بالخصوص مغوی ایرانی اہلکاروں کی جلد بازیابی کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے.

جنرل پاکپور نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ باہمی تعاون کی توسیع بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوگی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محافظین کے اغوا کے بعد سپاہ پاسداران فورس نے مغویوں کی بحافظت بازیابی کے لئے ابتدائی اقدامات بروئے کار لائے جس میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی شامل ہے.

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔

واضح رہے کہ 15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب  انقلاب مخالف دہشتگردوں نے ایران کے 12 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کرنےکے بعد پاکستان منتقل کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdff0szyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ