تاریخ شائع کریں2018 22 October گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 370951

14 محافظوں کے اغوا کے سلسلے میں پاکستانی وزیر داخلہ کے نام خط

پاکستانی حکومت کودہشت گردوں کو پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ نے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے سلسلے میں مشترکہ کارروائی کے لئے پاکستانی وزیر داخلہ کے نام خط ارسال کیا ہے
14 محافظوں کے اغوا کے سلسلے میں  پاکستانی وزیر داخلہ کے نام خط
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ نے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے سلسلے میں مشترکہ کارروائی کے لئے پاکستانی وزیر داخلہ کے نام خط ارسال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا کے سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف فوری مشترکہ کارروائی کے لئے پاکستانی وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے نام خط ارسال کیا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کے نام خط میں پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ سکیورٹی معاہدوں پر عمل کرتے ہوئے ایرانی سرحدی محافظوں کی آزادی اور رہائی کے سلسلے میں فوری اقدامات عمل میں لائے اور فوری طور پر شرپسند دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کے سلسلے میں تعاون فراہم کرے۔

انھوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کودہشت گردوں کو پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کی سرحد سے حملہ کرکے ایران کے 14 سرحدی محافظوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کردیا۔ جس کے بعد ایران نے تہران میں پاکستانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور اس سلسلے میں ایرانی وزير خارجہ نے بھی پاکستانی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcen78xzjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ