تاریخ شائع کریں2018 22 October گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 370945

بن سلمان نے جمال خاشقجی سے موت سے چند منٹ پہلے فون پر بات کی

محمد بن سلمان نے اس گفتگو میں خاشقجی سے کہا کہ وہ سعودی عرب واپس آجائے ورنہ اسے قتل کردیا جائےگا
ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی
بن سلمان نے جمال خاشقجی سے موت سے چند منٹ پہلے فون پر بات کی
ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی۔

ترک اخبار ینی شفق نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی۔ ترک ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے اس گفتگو میں خاشقجی سے کہا کہ وہ سعودی عرب واپس آجائے ورنہ اسے قتل کردیا جائےگا۔ لیکن صحافی خاشقجی نے محمد بن سلمان کے سعودی عرب واپس آنے کے مطالبہ کو رد کردیا۔

ترک اخبار کی مطابق محمد بن سلمان کے مطالبہ کو رد کرنا خاشقجی کے قتل کی اصلی وجہ ہے۔ ینی شفق نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے خاشقجی کے قتل کے اعتراف سے قبل ترک سکویرٹی فورسز نے ایسی اسناد دریافت کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاشقجی کو قتل کرنے سے قبل دردناک  شکنجوں میں کسا گيا۔
https://taghribnews.com/vdchkvnxm23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ