تاریخ شائع کریں2018 22 October گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 370935

پاکستانی وزیراعظم پھر سعودی عرب روانہ ہوگئے

عمران خان کل ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ایک بار پھر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور مشیر تجارت عبدالزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں
پاکستانی وزیراعظم پھر سعودی عرب روانہ ہوگئے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ایک بار پھر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور مشیر تجارت عبدالزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

عمران خان کل ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس پاکستانی حکام کو دنیا کے اہم کاروباری رہنماؤں کے ساتھ رابطے کا موقع فراہم کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgwz9wnak9uy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ