تاریخ شائع کریں2018 22 October گھنٹہ 13:05
خبر کا کوڈ : 370800

سعودی عرب کو انسانی حقوق کونسل سے نکالا جائے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے کہا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے سعودی عرب کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنے پر تاکید کی۔
سعودی عرب کو انسانی حقوق کونسل سے نکالا جائے
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے سعودی عرب کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنے پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے اس لئے اسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنا چاہئیے۔

حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو سعودی عرب کی دہشتگردی پر مبنی پالیسیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جواب دینا چاہئیے۔

سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchvvnxv23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ