تاریخ شائع کریں2018 22 October گھنٹہ 11:23
خبر کا کوڈ : 370724

روس کا امریکہ کے غیرشنجیدہ عمل شدید برہمی کا اظہار

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔
روس کا امریکہ کے غیرشنجیدہ عمل شدید برہمی کا اظہار
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کی معاہدے سے دستبرداری چند رعایتوں کے حصول کے لیے بلیک میلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اگرامریکا اسی طرح عالمی معاہدوں سے نکلتا رہا تو جوابی کارروائی کے لیے بشمول عسکری ٹیکنالوجی کے کوئی اور آپشن نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1987 میں روس کے ساتھ کیے گئے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ روس مسلسل معاہدے کی خلاف وری کر رہا ہے۔ اس لیے معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ کار نہیں بچا۔
https://taghribnews.com/vdccixq102bqmm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ