تاریخ شائع کریں2018 21 October گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 370602

فلسطین میں جنگ سے تباہ شدہ گھروں کے لیے جرمنی کی امداد

مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان
جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین میں جنگ سے تباہ شدہ گھروں کے لیے جرمنی کی امداد
جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ رقم جرمن ترقیاتی بنک کی طرف سے "UNOPS" کے توسط سے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کی طرف سے نئے امدادی پیکج کا مقصد غزہ کی پٹی میں شہریوں کی بحالی، آباد کاری اور ان کی رہائش کی سہولیات کو بہتر کرنا ہے۔ جولائی میں جرمن حکومت نے غزہ کی پٹی میں 345گھروں کی تعمیر میں مدد کے لیے13 سے 15ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کی ایک یادداشت منظور کی گئی تھی۔ جرمن حکومت مجموعی طور پرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونیوالے 566گھروں کی تعمیر کی مد میں 21 ملین یورو سے زائد کی رقم صرف کررہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvvnxi23nq-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ