تاریخ شائع کریں2018 21 October گھنٹہ 18:59
خبر کا کوڈ : 370595

شہر الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی شدید بمباری

جارح امریکی سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی ساحلی شہرالحدیدہ پر شدید بمباری
الحدیدہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے اسی کے ساتھ یمن کی پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے یمن کے خلاف جارحیت اور ظالمانہ محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کیاہے
شہر الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی شدید بمباری
جارح امریکی سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی ساحلی شہرالحدیدہ پر شدید بمباری کی ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے نے خبردارکیا ہے کہ الحدیدہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے اسی کے ساتھ یمن کی پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے یمن کے خلاف جارحیت اور ظالمانہ محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کیاہے

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے الحالی علاقے پر بمباری کی اس حملے میں متعدد عام  شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں -

یمن میں العالم کے صحافی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ان لوگوں پر حملہ کردیا جوگیس کے کیپسول کی لائن میں اور بس اسٹاپ پر کھڑے تھے -

سعودی جارح اتحاد نے یمن کی اہم بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ کرنے کے لئے اس بندرگا اور صوبہ الحدیدہ پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں -

الحدیدہ بندرگاہ ہی اس وقت یمن کے مظلوم اور محصور عوام کو انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کا واحد راستہ ہے -

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیشن نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یمن میں عام شہریوں کی حالت انتہائی ابتر ہوتی جارہی ہے - اقوام متحدہ کی عہدیدار لیزے گرینڈی نے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ کے باشندے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں سے سخت خوف زدہ ہیں - انہوں نے اس سے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ الحدیدہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ الحدیدہ بندرگاہ اور اس کے اطراف کے شہروں میں سیکڑوں عام شہری بھوک مری کا شکار ہوگئے ہیں -

یمن کی پارلیمنٹ نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور ارکان کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ یمن کے خلاف پابندیوں اور محاصرے کو ختم کرائیں - یمن کی پارلیمنٹ نے اپنے خط میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سلامتی کونسل پابندیوں کا خاتمہ کراکے یمنی عوام کی زندگیوں کو خطرے سے باہر نکالے گی - یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی علی الراعی نے اسی طرح حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو ایک خط لکھ کر یمن کے عوام کے سلسلے میں ان کے موقف کا شکریہ ادا کیا ہے - 

سعودی عرب نے امریکا اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک چودہ ہزار سے زائد افراد شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہوگئیں ہیں اور دسیوں لاکھ اپنے گھروں سےبے گھر ہوگئے ہیں -
https://taghribnews.com/vdci3uapwt1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ