تاریخ شائع کریں2018 21 October گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 370582

افغانستان میں انتخابات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے روز مختلف شہروں میں ووٹ ڈالے
افغانستان میں پارلیمانی انتخابات ہفتے کے روز ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد میں لو‏‏گوں نے اپنا حق رائے دھی استعمال کیا تھا
افغانستان میں انتخابات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے روز مختلف شہروں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق ہفتے کے روز بعض حلقوں میں فنی اور تیکنیکی مشکلات کی وجہ سے اتوار کے روز انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات ہفتے کے روز ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد میں لو‏‏گوں نے اپنا حق رائے دھی استعمال کیا تھا۔افغانستان کے آزاد الیکشن کمشنر عبدالبدیع صیاد کا کہنا ہے کہ تیس لاکھ لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز نے ہفتے کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جس میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ کابل میں جبکہ سب سے کم ٹرن آوٹ جنوبی صوبے ارزگان میں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے جن چودہ صوبوں کے انتخابی حلقوں میں فنی اور سیکورٹی مشکلات کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوسکے تھے ان میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں پولیس مراکز اور سیکورٹی اہلکاروں پر ھونے والے ایک سو بانوے حملوں میں تقریبا چالیس افراد ہلاک اور ایک سو اسّی زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcev78xwjh8fni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ