تاریخ شائع کریں2018 21 October گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 370555

بھاول نگر میں شر پسند عناصر اور پولیس کا مجلس پر حملہ

مقامی پولیس اہلکاروں نے حملہ کرکے عزاداروں کو پریشان کیا
پاکستان کے کھچی والا ضلع بھاول نگر میں منعقد مجلس عزا پر مقامی پولیس اہلکاروں نے حملہ کرکے عزاداروں کو پریشان کیا اور مقدسات کی توہین کی لیکن حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔
بھاول نگر میں شر پسند عناصر اور پولیس کا مجلس پر حملہ
پاکستان کے کھچی والا ضلع بھاول نگر میں منعقد مجلس عزا پر مقامی پولیس اہلکاروں نے حملہ کرکے عزاداروں کو پریشان کیا اور مقدسات کی توہین کی لیکن حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی باشندے عرصہ دراز سے اپنی ذاتی زمین پر مجلس سید الشہداء کا انعقاد کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کھچی والا نے ان سے کہا تھا کہ مجلس عزاء کی منظوری لو جبکہ متولی مجلس کا یہ اصرار تھا میری مجلس روایتی ہے اور عرصہ دراز سے منعقد ہوتی آرہی ہے۔

ایس ایچ او کے اصرار پر انہوں نے مجلس کی منظوری کے لئے درخواست دی جو نامنظور کر دی گئی۔ کافی منت و سماجت کرنے کے بعد ایک گھنٹہ مجلس عزا کرانے کی اجازت ملی لیکن دوسرے دن ابھی مجلس عزاء کا سلسلہ جاری تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی شر پسندوں نے مجلس عزا پر حملہ کر دیا۔

پولیس اور مقامی شرپسند عناصر مجلس کے لئے بنے اسٹیج پر چڑھ گئے اور ذاکر اہل بیت کو زد و کوب کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ اسٹیج پر لگے علم مبارک کی توہین اور مقدسات کے ساتھ بے ادبی کی۔ عزاداروں کے احتجاج کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

در ایں اثنا پولیس نے حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر فورس بلا لی۔ ایلیٹ فورس کی بھاری نفری آناً فاناً  میں موقع پر پہنچی اور عزاداروں پر حملہ آور ہوگئے۔ ایلیٹ فورس کے ڈنڈا بردار اہلکاروں نے خواتین کے پنڈال میں داخل ہوتے ہی خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسانے شروع کر دیئے۔ بھگدڑ میں ضعیف عورتیں اور بچے کچل گئے۔

اس کے بعد پولیس اہلکار مقامی شیعہ افراد کے گھروں میں داخل ہو کر بھی تشدد کرتے رہے۔ یہ کارروائی تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔

پاکستان کے مذہبی رہنماؤں نے معاملے کی تحقیقات اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcen78xnjh8fni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ