تاریخ شائع کریں2018 20 October گھنٹہ 19:55
خبر کا کوڈ : 370276

امرتسر میں ٹرین سے کچل 50 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں ٹرین سے کچل کر پچاس سے زائد افراد ہلاک
ٹرین کا یہ حادثہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں اس وقت پیش آیا جب راون دہن کے دوران جلتے پتلے کے سبب لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی
امرتسر میں ٹرین سے کچل 50 افراد ہلاک
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں ٹرین سے کچل کر پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ٹرین کا یہ حادثہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں اس وقت پیش آیا جب راون دہن کے دوران جلتے پتلے کے سبب لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور دوسری طرف سے ڈی ایم یو ٹرین آ رہی تھی۔ ٹرین سے کچلنے کا یہ واقعہ چوڑا بازار کے پاس پیش آیا۔

ابھی تک کی اطلاع کے مطابق پچاس سے زائدافراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بعض لوگوں نے دو سو افراد کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر پولیس پہنچ گئی اور لوگوں کو ہٹانا شروع کر دیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جانے لگا۔
https://taghribnews.com/vdcef78xpjh8fwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ