تاریخ شائع کریں2018 20 October گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 370261

امرتسر ٹرین حادثےمیں جانی نقصان پر عمران خان کا اظہار افسوس

بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
امرتسر ٹرین حادثےمیں جانی نقصان پر عمران خان کا  اظہار افسوس
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پراظہارافسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں خطرناک ٹرین حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا، لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔‘

واضح رہےبھارتی شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ سہرہ کے تہوار کے موقع پر پیش آیا جب لوگ ٹرین کی پٹری پر بیٹھے ’راون ‘ کے پتلے کو جلتا دیکھ رہے تھے، شور کی وجہ سے لوگ ٹرین کی آواز نہ سن سکے اور اس کی زد میں آگئے۔ ریلوے حکام کے حوالے سے ایک بھارتی چینل کا کہنا تھاکہ ’مخالف سمت سے 2 ٹرینیں ایک ہی وقت میں آنے کی وجہ سے لوگوں کو بھاگ کر جان بچانے کا موقع نہیں مل سکا‘۔
https://taghribnews.com/vdciquapzt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ