تاریخ شائع کریں2018 20 October گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 370207

شام کے رہائشی علاقوں پر امریکہ طیاروں کی بمباری

متعدد حملوں میں بتّیس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں سات بچے بھی شامل ہیں
مشرقی شام کے رہائشی علاقوں پر امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے متعدد حملوں میں بتّیس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں سات بچے بھی شامل ہیں۔
شام کے رہائشی علاقوں پر امریکہ طیاروں کی بمباری
مشرقی شام کے رہائشی علاقوں پر امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے متعدد حملوں میں بتّیس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر کا اعلان فرانس پریس نے ایسی حالت میں کیا ہے کہ شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے متعدد مراسلوں میں شام پر امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔امریکی اتحاد کے حملوں کے نگراں گروپ نے بھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار چودہ سے عراق و شام پر امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں میں اب تک پانچ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اتحاد داعش کا قلمع قمع کرنے کے  لئے بنایا ہے تاہم اس اتحاد کی جانب سے اب تک صرف عام شہریوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔داعش مخالف نام نہاد یہ امریکی اتحاد بارک اوباما کے دور حکومت میں قائم ہوا تھا تاکہ عراق و شام میں داعش کا مقابلہ کرے  مگر اس اتحاد کے حملوں میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے جاتے رہے ہیں جبکہ اس اتحاد میں شامل ممالک ہی دہشت گرد گروہوں کے حامی اور انھیں ہتھیار و فنڈ فراہم کرنے والے شمار ہوتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciuuapyt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ