تاریخ شائع کریں2018 19 October گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 369939

قندھار میں دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
قندھار میں دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع نے دعوی کیا کہ امریکہ افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ واضح نہیں کہ قندھار حملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا۔ جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ قندھار میں ہونے والی دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں گورنر قندھار اورتین امریکیوں سمیت 12افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کل عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcip3ap3t1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ